شاہد ندیم سپرا: لیسکو میں میٹرز کی قلت شدت اختیار کرنے لگی، کمرشل و صنعتی صارفین کے لئے ٹی او یو میٹرز کا سٹاک ختم جبکہ گھریلو صارفین کے لئے تھری فیز میٹرز کی بروقت فراہمی نہ ہونے سے صارفین دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ۔
لیسکو میں میٹرز کی قلت پیدا ہونا شروع ہو گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تمام سٹورز میں صنعتی و کمرشل صارفین کے ٹی او یو میٹرز کا سٹاک ختم ہو گیا ہے جبکہ گھریلو صارفین کے لئے تھری فیز میٹرز کی قلت بھی شدت اختیار کر رہی ہے.
میٹرز کی عدم فراہمی کی وجہ سے نیو کنکشنز کا عمل منجمد ہو گیا ہے اور صارفین کی جانب سے ڈیمانڈ نوٹسز جمع ہونے کے باوجود کنکشن نہیں مل سکا۔دوسری جانب سٹاک ختم ہونے کی وجہ سے خراب ہونیوالے میٹرز کی تبدیلی کا کام بھی رک گیا ہے. لیسکو کی طرف سے بروقت خریداری نہ ہونے کی وجہ سے میٹرز کا سٹاک ختم ہوگیا ہے. سٹاک ختم اور قلت کی وجہ سے صارفین سے اوسط بلوں کی وصولی ہونے لگی ہے۔