قیصر کھوکھر : محکمہ داخلہ پنجاب کا سی ٹی ڈی کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ،سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دی گئی۔
محکمہ داخلہ نے سی ٹی ڈی کا دائرہ اختیار بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ،سی ٹی ڈی کو ڈی جی خان اور راجن پور کے قبائیلی علاقوں میں بھی آپریشن کرنے کی اجازت ہوگی۔
سی ٹی ڈی اب راجن پور اور ڈی جی خان کے قبائلی علاقوں میں بھی آپریشن کر سکے گی۔سی ٹی ڈی پنجاب کو یہ اختیار دینے کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ اس حوالے سےمحکمہ داخلہ نے سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دی ہے ۔