وقاص احمد :لاہور کے علاقےجنوبی چھاونی میں ماں ،بیٹے کے قتل کا معاملہ،عائشہ اور اسکے بیٹے کو قتل کرنے والے2 ملزمان گرفتارکر لیے گئے ۔
ملزم اشرف اور واجد کو برکی روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے جائیداد کے حصول کیلئے اپنی بھابھی اور بھتیجے قتل کیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان اور مقتولہ کے مابین جائیداد کا تنازعہ بھی چل رہا تھا ۔ملزم اشرف اور واجدنے گزشتہ روز عائشہ اور عبدالرحمن کو پیشی پر جاتے ہوئے قتل کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بیدیاں روڈپرملزمان نےفائرنگ کرکےماں بیٹےکوقتل کردیا تھا۔عائشہ بی بی بیٹےکےہمراہ سیشن کورٹ جارہی تھی۔خاتون پراپنےسابقہ شوہرکوقتل کرنےکامقدمہ درج تھا۔جس کے سلسلے میں خاتون مقدمے کی پیروی کیلئے عدالت جا رہی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون عائشہ بی بی کو اسکے دیور اشرف ،واجد اور ساجد نے قتل کیا ۔