قیصر کھوکھر : محکمہ بلدیات نے لاہور شہر کی تمام کچی گلیوں کو پکا کرنے پر ورکنگ شروع کر دی ہے ، لاہور میں نئی ڈرین بھی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور کی تمام کچی گلیاں پکی کرنے کے پلان پر کام شروع کر دیا گیاہے۔ محکمہ بلدیات اور بلدیہ لاہور نےاس حوالے سے باقاعدہ ورکنگ شروع کر دی ہے ۔ لاہور کی سڑکوں ، گلیوں اور نالیوں کی مرمت اور ان کی بحالی کیلئے اکیس ارب پہلے ہی منظور ہو چکا ہے۔ محکمہ بلدیات نے لاہور پیکیج پر مزید ورکنگ شروع کر دی ہے۔ محکمہ بلدیات کے مطابق لاہور میں نئی ڈرین بنائی جائے گی۔ بارش کے پانی کی نکاسی آب کا بندوبست کیا جائے گا۔