لاہور :ہسپتالوں کی مرمت کے لیے بجٹ جاری

14 May, 2024 | 11:50 AM

قیصر کھوکھر: محکمہ خزانہ نے ہسپتالوں کی مرمت کے لیے بجٹ جاری کر دیا  ۔

محکمہ خزانہ نے چلڈرن ہسپتال کی بلڈنگ کی مرمت کے لئے 68 ملین روپے جاری کر دئیے۔لاہور جنرل ہسپتال کو 343 ملین روپے جاری کیے گئے ۔
سروسز ہسپتال کی بلڈنگ کی مرمت کے لیے 322 ملین روپے مقرر کیے   جبکہ جناح ہسپتال کی بلڈنگ کی مرمت کے لئے 15 ملین روپے جاری کر دیے گئے ہیں ۔
محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ آن لائن کر دیا ہے ۔
 

مزیدخبریں