پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار، ڈالر کا ریٹ کم ہوگیا

14 May, 2024 | 11:26 AM

Ansa Awais

سٹی42 : کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کا ریٹ کم ہو گیا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارمیں تیزی رہی۔

 انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا،انٹربینک میں ڈالر278روپے10پیسےکاہوگیا،گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 15 پیسے کا ہوا تھا۔

 100انڈیکس میں مزید 559پوائنٹس کااضافہ ہوا،100انڈیکس 74358کی سطح پرپہنچ گیا،گزشتہ روز  سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا تھا،پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 151 پوائنٹس کے اضافے سے 73 ہزار 237 پر آ یا تھا۔ 

مزیدخبریں