فاران یامین : مسجد وزیر خان کے محفوظ اور بحال ہونیوالے جنوبی حصے کا افتتاح امریکی قونصل جنرل کرسچین ہاکنز نے کیا۔ بحال اور محفوظ ہونے والے حصہ پر دو لاکھ امریکی ڈالر لاگت آئی۔
امریکی قونصل جنرل نے بحال اور محفوظ ہونیوالے جنوبی حصے کا تفصیلی دورہ کیا۔ محفوظ اور بحال ہونیوالے حصے کی فنڈنگ امریکی سفیرکےفنڈسے کی گئی ہے ۔
اس حصےمیں سترہویں صدی کےامام ضامن کا مقبرہ، 6 حجرے، مرکزی حصہ، مسجد کے جنوب مشرقی مینار شامل ہیں۔ افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ثقافتی ورثہ کی بحالی خوش آئند اقدام ہے۔ یہ ورثہ شراکت کی بنیاد پر بحال کیا گیاہے ۔