(فاران یامین)انویسٹی گیشن پولیس مصری شاہ نے اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگا کر ملزم گرفتار کر لیا۔
مقتول محمود نے 16سالہ امین عرف لاڈی کے ساتھ بدفعلی کی جو قتل کی وجہ بنی،مقتول کی طرف سے بدفعلی کرنے پر ملزم امین طیش میں آ گیا اور محمود کے گلے میں پھندا ڈال اور سر میں صفائی والے برش مار کر قتل کر دیا۔
ملزم قتل کی سنگین واردات کے بعد مقتول کی نقدی اور موبائل فون لے کر موقع سے فرار ہو گیا تھا، انچارج انویسٹی مصری شاہ کے مطابق مقتول پیشہ کے اعتبار سے مستری ہے اور محنت مزدوری کرتا تھا،ملزم کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،مضبوط چالان مرتب کر کے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے جائے گی۔