جنید ریاض : سی ڈی جی ایل سکول چونگی امرسدھو میں طلباسے اضافی فیس و تشددکامعاملہ،بچوں پرتشددکرنےپرہیڈماسٹررائےنعیم اورسینئرٹیچرعاشق علی کومعطل کر دیا گیا۔
سی ای او ایجوکیشن لاہور پرویز اختر کے مطابق نویں جماعت کےہر طالبعلم سے داخلےکےمدمیں550روپےزائدوصول کیےگئے،سی ای او ایجوکیشن لاہور پرویز اختر نے سی ڈی جی ایل سکول پر چھاپہ مار کربچوں پرتشددکرنےپرہیڈماسٹررائےنعیم اورسینئرٹیچرعاشق علی معطل کر دیا۔
سکول میں صفائی کے انتظامات بھی انتہائی ناقص تھے،پرویز اختر نے دونوں اساتذہ کو معطل کرکے پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری لگادی۔دونوں سینئر اساتذہ کیخلاف محکمانہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔