سٹی42: بھارت میں عام انتخابات کے چوتھے مرحلے میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ انتخابات کے چوتھے مرحلے میں پیر کو 9 ریاستوں اور مقبوضہ کشمیر سمیت 96 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے جہاں مجموعی ٹرن آؤٹ 62.9 فیصد رہا۔
2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں پہلی مرتبہ انتخابات ہوئے جہاں سری نگر کی نشست پر ووٹنگ ہوئی۔ مقبوضہ کشمیر کے محدود خود مختاری سے متعلق آرٹیکل 370 کا خاتمہ کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی نے مقبوضہ کشمیر مین عوام کے غصہ سے گھبرا کر انتخابات میں اپنیا کوئی نمائندہ کھڑا نہیں کیا۔
مقبوضہ کشمیر میں انتخابی ڈرامے کی آڑ میں بھارتی فورسز نے بھاری نفری تعینات کی جبکہ لوگوں کی نگرانی کیلئے ڈرون سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔
نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ اور ان کے بیٹے عمر عبداللہ نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
1996 کے بعد سے پہلی مرتبہ بی جے پی نے کشمیر کی تین نشستوں پر کوئی امیدوار کھڑا ہی نہیں کیا،سری نگر میں نیشنل کانفرنس،پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔
دوسری جانب آندھرا پردیش، تلنگانہ، جھاڑکھنڈ، اڑیسا،یوپی، مدھیہ پردیش، بہار، مہاراشٹر، مغربی بنگال کی نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔
چوتھے مرحلے کے اہم امیدواروں میں اسد الدین اویسی، شتروگھن سنہا، سابق کرکٹر یوسف پٹھان،اکھلیش یادو شامل ہیں۔
بھارت میں انتخابات کا اگلا مرحلہ20 مئی کو ہوگا،نتائج کا اعلان 4 جون کو ہوگا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق شدید گرمی کی وجہ سے لوگ ووٹ دینے کے لیے کم پہنچ رہے ہیں۔