بھارت نے چا بہار بندرگاہ کا کنٹرول سنبھالنے کا معاہدہ کر لیا

14 May, 2024 | 01:06 AM

سٹی42:  ایران نے بھارت سے  10 سال کے لیے چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھالنے کا معاہدہ کر لیا۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت اور  ایران کے درمیان چابہار  بندرگاہ کی تعمیر  اور  انتظامی امور کے 10  سالہ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کےدرمیان معاہدے پر  ایران کے دارالحکومت تہران  میں دستخط ہوئے۔  ایرانی صدر نے چاہ بہار بندرگاہ کے پہلے فیز کا افتتاح کردیا ۔
 ایرانی حکام کے مطابق بھارت چابہار  منصوبے کے  لیے 370 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگا۔

چابہار  بندرگاہ کے ذریعے بھارت ایران، افغانستان اور  وسط ایشیائی  ممالک تک  تجارت کرے گا، ایران  پر  امریکی پابندیوں کی وجہ سے چابہار  بندرگاہ کا کام سست روی کا شکار ہے۔

 بھارت چابہار بندرگاہ کے ذریعے  وسط ایشیائی خطے تک کراچی اور گوادر بندرگاہوں سےگزرے  بغیر جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں