ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترکیہ صدارتی الیکشن ووٹ کاونٹ؛ طیب رجب اردگان کی برتری بڑھ گئی

Turkey Elections, Vote Count, Erdogan, Kilicdaroglu, City42
کیپشن: FilePhoto
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ترکیہ کے صدارتی انتخاب میں ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہےاور  صدرطیب اردوان  ور اپوزیشن پارٹیوں کے امیدوار کمال قلیچ اوغلو کے درمیان ابتدا؍؍ سخت مقابلہ کا تاثر بننے کے بعد اب صدر اردگان کو حاصل معمولی برتری بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔

استبول کے میئر کنے ابتدائی ابتدائی نتائج سے کمال قلیچداراوغلو کے صدر بننے کے امکانات کو روشن قرار دیا تھا اور بتایا تھا کہ 23 فیصد ووٹوں کی گنتی کےبعد کمال قلیچ داراوغلو کو برتری حاصل ہے۔

 ترک میڈیا کے مطابق 40 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوئی تو  اردگان 52 فیصد ووٹ لیکر تھے۔

اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار کمال قلیچداراوغلو تقریبا؍؍ 42 فیصد ووٹوں کے ساتھ پیچھے تھے۔ 

اُدھر پارلیمانی انتخابات میں بھی طیب اردگان کے الائنس کو واضح برتری حاصل ہے۔

ترکیہ کی تاریخ میں پہلی بار24 پارٹیاں اور 151 آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ترکیہ میں ساڑھے 6 کروڑ سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ صدارتی الیکشن میں کامیابی کےلئے صرف دوسرےامیدواروں پر برتری حاصل کرنا کافی نہیں صدر بننے کے لئے کاسٹ کئے گئے ووٹوں کا 50 فیصد سے زائد ووٹ لینا پڑتے ہیں۔ اگر ہفتہکے روز ہوئے الیکشن میں اردگان 50 فیصد ووٹ نہ لے سکے تو 28 مئی کو انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہوگا،  الیشن سے قبل کے ایگزٹ پولز کے مطابق 6 اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوارکمال قلیچ داراوغلو کو اردوان کے مقابلے میں ہلکی برتری مل سکتی ہے۔