قومی اسمبلی کا اجلاس صبح 10 بجے اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شام 4 بجے ہو گا

14 May, 2023 | 10:17 PM

ویب ڈیسک: پیر کےروز پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کااجلاس صبح 10 بجے جبکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کامشترکہ اجلاس شام 4 بجے ہو گا۔ 

قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس (مجلس شوریٰ) کے ایجنڈا جاری کر  دیئے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کا ایجنڈا 14 نکات جبکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا 19 نکات پر مشتمل ہے۔

مزیدخبریں