لانگ مارچ 2 دن موخر کرنے کو کہا توعمران نے کہا عاصم منیر کو آرمی چیف بننےسے روکنا ہے، تنویر الیاس کاانکشاف 

14 May, 2023 | 10:01 PM

ویب ڈیسک: آزاد کشمیر  کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نےانکشاف کیاہے کہ عمران خان نے لانگ مارچ جنرل عاصم منر کو چیف آف آرمی اسٹاف بننے سے روکنےکےلئےنکالا تھا۔ تحریک انصاف کے سابق وزیر اعظم تنویرالیاس نےبتایا کہ انہوں نے آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن کی وجہ سے عمران خان سے لانگ مارچ دو دن کےلئے موخر کرنے کے لئے کہا تھا۔عمران خان نےکہا جنرل عاصم منیرکو آرمی چیف بننے سے روکنا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تنویرالیاس کا کہنا تھاکہ عمران خان سازش کے تحت فوج اور آرمی چیف کو متنازع بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے 2 دن قبل تحریک انصاف کا لانگ مارچ اسی سازش کی کڑی تھی، ہم نے عمران خان سے کہا آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں، مارچ 2 دن آگےکریں تو عمران خان نےکہاجنرل عاصم منیرکو آرمی چیف بننے سے روکنا ہے۔

سردارتنویر الیاس کا کہنا تھاکہ عدم اعتماد کے وقت عمران خان چاہتے تھے فوج اسے ناکام بنائے، فوج نے اس ساری صورتحال میں نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کیا، عمران خان نے پارٹی میٹنگ میں کہا اب فوج مخالف بیانیہ بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند دن بعد کاغذ کا ٹکڑا لہرا کر اپنی فوج کو میرجعفر اور میرصادق جیسے القابات سے نوازا گیا، عمران خان نوجوانوں کے ذہنوں میں فوج کے خلاف جذبات بھڑکا رہے ہیں۔

سردار تنویر الیاس کا کہنا تھاکہ سلیپر سیلز کے ذریعے فوجی تنصیبات پر حملے کرائے جارہےہیں، عمران خان کےدورحکومت میں بدترین گورننس رہی۔

عمران خان نے گزشتہ سال 28 اکتوبر کولانگ مارچ کا اعلان کرتے وقت اپنےاس لانگ مارچ کو سیاسی مقاصد سے بالاتر "جہاد"  قرار دیا تھا۔  عام روایت کے برعکس انہوں نےاپنےلانگ مارچ کےاسلام آباد پہنچنے کا کوئی وقت مقرر نہیں کیا تھا اور کئی شہروں میں رک رک کر  3 نومنبر کو وزیر آباد پہنچے جہاں ان کے جلسہ میں فائرنگ کےواقعہ میں ان کے بقول ان کو قتل کرنے کی کوشش ہوئی جس میں انہیں ٹانگ پر دو گولیاں لگ گئیں۔ عمران خان نے اس واقعہ کا الزام جنرل عاصم منیرکےساتھی جنرل پرلگایااور اسے اپنےقتل کی سازش قرار دے کر بڑا ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا۔

مزیدخبریں