عوامی نیشنل پارٹی کا پی ڈی ایم کے دھرنے میں شرکت کا اعلان

14 May, 2023 | 08:46 PM

ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی نے بھی پی ڈی ایم کے احتجاج میں شریک ہونے کا اعلان کردیا۔ 

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر برائے خیبرپختونخوا ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ  اے این پی   پی ڈی ایم کےاحتجاجی   دھرنے میں شرکت کرے گی۔

ایمل ولی خان کے مطابق پارٹی نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اے این پی قائدین احتجاج میں شرکت کریں گے،  اور اس احتجاج کے بعد اے این پی بھی اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔انہوں  نے مزید کہا کہ اگر چیف جسٹس کا رویہ نہ بدلا تو اے این پی جلد سپریم کورٹ کے باہراحتجاج کی کال دے گی۔

ایمل ولی خان نے  کہا کہ احتجاج کے حوالے سے پارٹی کی صوبائی ترجمان کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، ہمارا مؤقف یہ تھا کہ پارٹی کو باضابطہ دعوت دی جائے گی تو فیصلہ کیا  جائے  گا۔ اب پارٹی نے دھرنا میں شرکت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، ہمارے راہنما اور کارکن پی ڈی ایم کی دوسری جماعتوں کے شانہ بشانہ سپریم ورٹ کے باہر دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں