امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سٹی ڈویژن پولیس نےفلیگ مارچ کیا

14 May, 2023 | 08:35 PM

Bilal Arshad

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سٹی ڈویژن پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی کی قیادت میں  سٹی ڈویژن پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ میں سٹی ڈویژن کے ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز نے حصہ لیا۔فلیگ مارچ لوئر مال سٹی ہیڈ کواٹر سے شروع ہو کر ضلع کچہری,بند روڈ ,سگیاں ,نیازی شہید چوک آزادی فلائی اوور,لاری اڈہ, گریٹر اقبال پارک , نولکھا ریلوے اسٹیشن ,اک موریا پل سرکلز روڈ سے ہوتا ہوا بھاٹی چوک لوئر مال سٹی ہیڈ کواٹر اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر ایس پی سٹی نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد عوام الناس میں احساس تحفظ پیدا کرنا اور سیکورٹی انتظات کو یقینی بنانا ہے، امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے، سرکاری املاک اور عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں۔

مزیدخبریں