باراتیوں سے بھری جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی

14 May, 2023 | 07:41 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: دولہن کو لیکر واپس جانے والی بارات کی گاڑی  گہری کھائی میں گر گئی ، حادثے میں  خواتین سمیت 4 افراد کے جاں بحق ہو نے کی اطلاعات ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کے علاقے  کاربنی سے گڑھی دوپٹہ آنے والی گاڑی موئیاں سیداں میں حادثے کا شکار ہوئی، ویلی جیپ حادثہ میں 10سےزائد افرد کے زخمی ہونے کی اطلاعات  ہیں، جیپ حادثے میں چار افراد  جاں بحق ہوئے ہیں جن کی شناخت سلمیٰ بی بی سکنہ ہلکائی مکنیٹ ،مصطفیٰ ولد مصری سکنہ ہٹھیالی ،ثمینہ زوجہ امام دین سکنہ موئیاں سیداں  اور وسیم ساکنہ کائی منجہ کے نام سے ہوئی ہے۔

 مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ حادثےمیں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔

مزیدخبریں