معصوم لوگوں کو پھنساکر پی ٹی آئی والے خود بھاگ گئے، شرجیل میمن

14 May, 2023 | 06:51 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہےکہ معصوم لوگوں کو پھنساکر پی ٹی آئی والے خود بھاگ گئے, کراچی میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ پی ٹی آئی کے لوگوں سے کروائیں گے۔ 

 تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلز پارٹی کےسینئر رہنما شرجیل میمن کا کہناہے کہ کراچی کے لوگ حکومتی پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے سنجیدہ ہیں،پی ٹی آئی خود تو دوسروں کے پیسوں پر پل رہی ہے انہیں غریبوں کا کیا خیال،کل کے انٹرویو کے بعد عدالتوں کو عمران خان کی ضمانت ختم کرنا پڑےگی، اگر عدالتوں نے عمران خان کو ضمانت دی تو قومی خزانے کے نقصانات بھرنے پڑیں گے،عمران خان چور ڈکیت تو تھا ہی ساتھ ہی نااہل بھی ہے۔

 پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان صاحب جان لیں،یہ آپ کے والد کے پیسے نہیں تھے،عمران خان بری طرح کیس میں پھنس چکے ہیں،کوئی عدالت ریلیف نہیں دے سکتی،عمران خان پلی بار گین کرسکتا ہے، اس میں ہی بچت ہے،عمران خان اور اس کے حواریوں کو15سے 20سال کی سزا ہوسکتی ہے،دنیا کا کوئی ملک انتشار ،افراتفری پھیلانے کی اجازت نہیں دیتا،جس کے بچے اور بیگمات گھر میں بیٹھی ہیں وہ دوسروں کو کہتا ہےباہرنکلو،وفاقی حکومت سے اپیل کرتا ہوں جتنا نقصان ہوا وہ عمران خان کی جائیداد بیچ کر پوراکیاجائے۔ 

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ دنیا کے بڑے بڑے ممالک کی طرح کراچی کے لوگوں کو تفریح فراہم کی جارہی ہے،کراچی کے شہریوں کیلئے سندھ حکومت واٹر پارک بنانے جارہی ہے،پیپلزپارٹی حکومت نے جو وعدے کیے وہ پورے کرنے جارہی ہے۔

مزیدخبریں