ویب ڈیسک: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےاسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ نے منصوبہ بندی سے دہشت گردی کروائی، قوم کو حاثہ سے دوچار کر دیا، بھارت کے لئے ہزیمت کی علامت ایم ایم عالم کے طیارہ کوآگ لگائی، لوگوں کے ذہنوں میں نفرت ڈالی، پٹرول بم بنانے کی باقاعدہ تربیت دی، شر پسندوں نے شہدا کی یادگاروں کو آگلگائی، لوگوں کو گھیراو جلاو کے اہداف دیئے گئے،جو کچھ ہوا اس کے بعد حل یہی ہے کہ پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیا جائے۔
پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیاجائے، رانا ثنا اللہ
14 May, 2023 | 06:45 PM