ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے سامنے احتجاجی دھرنے کا معاملہ، جمولانا راشد محمود سومرو کی قیادت میں نکلنے والا قافلہ خیرپور کے حدود میں داخل، روہڑی پہنچے گا.
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی سندھ کا قافلہ صوبائی جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب گامزن ہے۔قافلے کے شرکا کچھ دیر بعد روہڑی ٹول پلازہ پہنچ جائے گے۔
جے یو آئی سندھ کے قافلہ کی کراچی سے لیکر حیدر آباد، قاضی احمد، مورو، نوشہرو فیروز ،کنڈیارو ، ھالانی، ھنگورجا، رانیپور، گمبٹ میں جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا. جے یو آئی کے کارکنوں نے قافلے پر پھول کی پتیاں نچھاور کی.
مولانا راشد محمود سومرو نے جگہ جگہ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقاصد حاصل کرنے کے بعد واپس سندھ آئیں گے۔ مولانا فضل الرحمان صاحب اگر پانچ سال کیلئے کہیں گے تو اسلام آباد دھرنے دیکر بیٹھ جائیں گے۔سکھر، عمران خان فتنہ ہے، اب فتنہ خان رہے گا یا پاکستان رہے گا۔
راشد محمود سومرو نے کہا کہ جے یو آئی کا احتجاج پرامن ہوگا، پیپلزپارٹی اور نون لیگ سمیت دیگر جماعتوں کے کارکن اسلام آباد میں شریک ہوں گے ویلکم کرتے ہیں۔ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہوگی، عمران خان ساتھ دینے والے ملک کو قوم کے خیر خواہ نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ملک میں جمہوریت کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی، آئین کی حکمرانی کیلئے جنگ لڑ رہی ہے۔
واضح رہے کہ قافلہ کچھ دیر بعد خیرپور پہنچے گا، جہاں سے ٹیڑھی بائی پاس، سکھر بائی پاس سے ہوتا ہوا، روہڑی انٹر چینج پر پہنچے گا، قافلے میں سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے قافلے شامل ہوں گے۔ روہڑی میں بڑی تعداد میں کارکن مولانا راشد محمود سومرو کے قافلے کا استقبال کریں گے،مولانا راشد محمود سومرو روہڑی میں خطاب اور میڈیا ٹاک کریں گے، جس کے بعد موٹروے کے ذریعے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔