ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔
نجی میڈیا آوٹ لیٹ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دو وفاقی وزرا نے مولانا فضل الرحمان کو حکومت کا پیغام پہنچایا کہ کل پیر کےروز سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دینے کےپروگرام میں کچھ ترمیم کر دیں ارر احتجاج کا مقام سپریم کورٹ کےسامنے سے ڈی چوک پر منتقل کردیں لیکن مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں باہمی مشاورت سے دھرنا سپریم کورٹ کےباہردینے کاپروگرام طے ہوا تھا، ہم اس احتجاج کے لئے سپریم کورٹکے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر چکےہیں۔ ملک بھر سے کارکنوں کے قافلے گھر سے سپریم کورٹکےسامنے دھرنا دینے کا عزم لے کر نلک چکے ہیں۔ اب یہ معاملہ عوام کی عدالتمیں آ چکا ہے، ہم پیچھے نہیں ہٹ سکتے، نہ دھرنا کے مقام میں تبدیلی کر سکتےہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ کچھ روز قبل بھی ملک میں حالات خراب ہوئے لہٰذا وفاقی حکومت چاہتی ہے پی ڈی ایم ڈی چوک پر احتجاج کرے۔
وفاقی وزرا کی اپیل پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کارکن پر امن ہیں اور پر امن احتجاج ہوگا، ہمارے کارکن ایک گملہ یا پودا بھی نہیں توڑیں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے عدالتی رویے کے خلاف کل سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کیا ہے او ر مسلم لیگ نون سمیتتمام جماعتوں کے کارکن اس دھرنا میں شرکت کےلئے تیاریاں مکمل کر چکے ہیں، بہت سے کارکن دور دراز علاقوں سے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں بہت سے راستہ میں ہیں اور لاہور سے مسلم لیگ نون نے صبح چھ بجے ریلی اسلام آباد لے جانے کا اعلان کر رکھا ہے۔