ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی خرابی صحت کا معاملہ ، انہیں فی الحال سروسز ہسپتال رکھا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی سی ٹی سکین رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے تجویز کئے گئے چسٹ اور ای این ٹی سی ٹی سکین رپورٹس نارمل قرار دیے گئے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کو ابھی سروسز ہسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو گذشتہ رات کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال لایا گیا تھا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔ یاسمین راشد کو سرجیکل ٹاور میں سٹی سکین کے لئے منتقل کیا گیا تھا۔
یاسمین راشد کو وہیل چیئرپر روم سے ایمبولینس میں منتقل کیا گیا تھا۔ ایمبولینس میں منتقل کرتے ہوئے ایک صحافی نے یاسمین راشد سے سوال کیا کہ آپ کی حالت کیسی ہے، جس پر یاسمین راشد نے سر ہلا کر کہا کہ حالت بہتر ہے -