ویب ڈیسک: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جماعتوں نے ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنے کی درخواست جمع کرا دیں۔
ڈپٹی کمشنر کو جمع کرائی گئی درخواست میں کہا ہے کہ اسلام آباد ڈی چوک میں اجتماع صبح دس بجے ہوگا لہٰذا دھرنے کی اجازت دی جائے۔درخواست میں یہ بھی کہا ہے کہ دھرنے کے حوالے سے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات بھی کیے جائیں۔
واضح رہے کہ جمیعت علما اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پوری قوم کو پیر کے روز سپریم کورٹ کے باہر پُرامن احتجاج میں شرکت کے لیے پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے بھی شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے البتہ عوامی نیشنل پارٹی (ٓے این پی) نے احتجاج میں شریک نہیں ہوگی۔ دوسری جانب اسلام آباد میں دفعہ 144 بھی نافذ ہے۔