صبح چھ بجے ٹھوکر نیاز بیگ سے ریلی سپریم کورٹ سلام کرنے جا رہی ہے

14 May, 2023 | 04:11 PM

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر سیف الملوک کھوکھر  نے  عوام سے اپیل کی ہے کہ ملک کی بقا کے لیے سپریم کورٹ جاکر پرامن احتجاج میں شامل ہوں، چیف جسٹس کو اب مستعفی ہوجانا چاہئیے،کل صبح چھ بجے ٹھوکر نیاز بیگ سے ریلی سپریم کورٹ سلام کرنے جا رہی ہے.

سیف الملوک کھوکھر نےپریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ ٹھوکر نیاز بیگ، کالا شاہ کاکو، پنڈی بھٹیاں سے ن لیگ کے قافلے اسلام آباد جائیں گے  جہاں پر امن احتجاج کریں گے۔

چیف جسٹس سے اپیل کریں گے کہ ساٹھ ارب روپے کی القادر ٹرسٹ کے نام پر کرپشن کی ، زلفی بخاری ، عمران خان ، فرح گوگی نے اربوں روپے ہڑپ کئے، دو سو اسی کنال کی جگہ اپنے نام کی جس پر پوچھابھی نہیں گیا  ،نوازشریف، مریم نواز ، شہبازشریف، خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق ، رانا ثنااللہ کو جیلوں میں ڈالا گیا، رانا ثنااللہ پر ناجائز ہیروئن ڈالی گئی ،عمران خان پپو دو دن جیل نہیں رہا اور رونا شروع کردیا

سارے قانون ہمارے لئے بھی ہیں,کوئی  ایساکام نہیں کریں گے جو قانون کی خلاف ورزی ہو،  آج مدر ڈے ہے ان مائوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے بیٹے  سرحدوں پر نچھاور کیے، شہیدوں کی مائوں کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے ملک کےلئے قربانی دی، سیاستدان ہیں یا کوئی اور جو انصاف کی سیٹوں پر بیٹھے ہیں درخواست ہے کہ ملک کا خیال کریں، اگر پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔

میں سیلوٹ کرتا ہوں پاک فوج کو کور کمانڈر جنہوں نے جی ایچ کیو پر حملہ ہوا تو ایک گولی تک نہ چلائی۔ اب یہ چیف جسٹس بھی ثاقب نثار کی  طرح  فیصلےکررہا ہے۔

مزیدخبریں