(عابد چوہدری)معاشرے میں عدم برداشت انتہاء کو پہنچ چکی ہے معمولی جھگڑوں پر قتل و غارت تشدد کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے سٹیشن کے قریب شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا،مصری شاہ کے رہائشی علی رضا نے خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینکا،علی رضا اور اس کی بیوی نے پسند کی شادی کر رکھی تھی۔
پولیس کے مطابق نشہ کرنے سے منع کرنے پر ملزم نے اپنی بیوی پر تیزاب پھینکا،واقعے کے بعد ریلوے پولیس نے ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا۔