دھرنا  چیف جسٹس بندیال کے استعفے تک جاری رہے گا، مولانا فضل الرحمان

14 May, 2023 | 03:50 PM

ویب ڈیسک: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کےصدر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم کا دھرنا   چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے استعفے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 13 جماعتی اتحاد کی سپریم کورٹ کے باہر دھرنا کی تیاری مکمل ہے۔ چیف جسٹس کی عمران نوازی کے خلاف دھرنا چیف جسٹس کی رخصتی تک جاری رہے گا۔ 

اسلام آباد میں اپنے رفقا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے اپنے حامیوں اور کارکنوں سے پیر کی صبح اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے سامنے پہنچ کر دھرنا دینے کی درخواست کی لیکن کارکن اتوار کےروز ہی اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جو عوام کے موجودہ چیف جسٹس کی جانب سے سیاست میں مداخلت اوورر عمران خان کو قانونی کارروائی سے بچانے کے لئے روا رکھی ہوئی  نا انصافیوں پر غم و غصہ کا عکاس ہے۔

مزیدخبریں