ویب ڈیسک: کراچی میں رینجرز چوکی کو آگ لگانے والے باپ بیٹے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان نے 9 مئی کو شارع فیصل پر رینجرز چوکی کو آگ لگائی تھی۔ملزمان نے رینجرز چوکی کو آگ لگا کر ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی پھیلا دی تھی۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزم عبدالحمید نے اپنے جرم پر معافی مانگ لی ہے۔ ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔