ویب ڈیسک: تحریک انصاف کےرہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی میاں محمود الرشید کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
قبل ازیں، حماد اظہر کے سیکریٹری فیصل مہر کو بھی سبزہ زار سے صبح چار بجے گرفتار کیا گیا۔ حماد اظہر کے سیکرٹری فیصل کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار موبائل فون سمیت دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔اہل خانہ کے مطابق صبح سے مختلف تھانوں کے چکر لگا چکے ہیں لیکن پتہ نہیں چل رہا کہ فیصل کو کس تھانہ میں رکھا ہے۔