ڈپٹی کمشنر دفعہ 144 خود نافذ کر سکیں گے، ترمیمی آڈیننس نافذ ہو گیا

14 May, 2023 | 01:57 PM

ویب ڈیسک:  گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے 2 نئے آرڈیننس جاری کر دیئے۔ کوڈ آف کریمینل پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے تحت ڈپٹی کمشنر کو اپنے ضلع میں بہت فوری نوعیت کی ہنگامی صورتحال میں امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے سیکشن 144 نافذ کرنے کے لئے صوبائی کابینہ کی اجازت درکار نہیں ہو گی۔ 

نجی ٹی ویے مطابق گورنر پنجاب نے کوڈ آف کرمنل پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2023 جاری کیا، دوسرا آرڈیننس پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی سے متعلق ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ ہنگامی حالات میں دفعہ 144 کا نفاذ قانونی پیچیدگیاں لاتا تھا جس کے سبب ہنگامی حالت میں کیس فوری طور پر کابینہ کو ریفر کرنا ممکن نہیں ہوتا تھا۔ آرڈیننس کے اجراء سے دفعہ 144 کے نفاذ میں قانونی پیچیدگیوں کو دور کیا جائے گا۔

آرڈیننس سے ڈی سی یا دوسرا افسر سیکشن 144 کے حوالے سے احکامات جاری کر سکے گا۔

پیمرا آرڈیننس 2023 س کے نفاذ کے بعد  اس ادارہ میں سیاسی بنیادوں پر تعینات افراد کو فوری برخاست کیا جا سکے گا

مزیدخبریں