ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر ٹیسوری نے دروازہ پر زنجیر عدل لگوا دی

Governor Sindh, Kamran Tessori, Zanjir e Adel, Big Bell, Public Complaints, Karachi, Pakistan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سندھ کے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہریوں کے مسائل سننےکے لیےگورنر ہاؤس کے دروازے پرزنجیر عدل لٹکا دی۔ گورنر ہاوس کے دروازہ پر گھنٹی لگانےکا مقصد عوامی مشکلات کو حل کرنا ہے، گورنر  کامران  ٹیسوری کا کہنا ہے کہ گھنٹی گیٹ کے باہر لگائی ہے کوئی بھی گھنٹی بجا کر شکایات درج کروا سکتا ہے۔

گورنر سندھ کامران   ٹیسوری نے گورنر ہاؤس سندھ کے باہر عوامی شکایات سننے کے لیے گھنٹی کا  رسمی افتتاح خود کیا۔

ہر فن مولا گورنر  کامران ٹیسوری رمضان المبارک کے مہینہ میں کراچی کے شہریوں کو اپنے ہاتھ سے افطاری کے پکوان بنا بنا کر بھی کھلا چکے ہیں۔  شہریوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ سندھ کا گورنر ہاوس اب سرکاری اداروں میں شنوائی نہ ہونے کی شکایت لےکر گورنر ہاوس جائیں گے تو ان کو دربانوں اوورر کلرکوں کی جانب سے سرد مہری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اوروہ زنجیر عدل ہلا کر  براہ راست گورنر ٹیسوری کو متوجہ کر سکیں گے۔