ٹوئٹر کی نئی سی ای او کا پہلا ٹوئٹ

14 May, 2023 | 09:20 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کی جانب سے لِنڈا یاکارینو کو ٹوئٹر کا نیا چیف ایگزیکٹیو آفیسر بنایا گیا، اس کے اعلان کے بعد لِنڈا یاکارینو نے پہلا ٹوئٹ کر دیا۔

ٹوئٹر کی نئی مقرر کی گئیں سی ای او لِنڈا یاکارینو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ایلون مسک کے روشن مستقبل کے وژن سے متاثر ہوئی ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو تبدیل کرنے میں مدد کے لیے پرجوش ہوں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بطور ٹوئٹر کی نئی سی ای او مقرر کیے جانے کی خبر سامنے آنے کے بعد انہوں نے یہ پہلی مرتبہ ٹوئٹ کیا ہے۔

واضح رہے کہ لِنڈا یاکارینو اس سے قبل این بی سی یونیورسل کے ساتھ گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصہ منسلک رہی ہیں۔

مزیدخبریں