عامر لیاقت کی مشکلات میں اضافہ، طوبیٰ انور کو شادی کی پیشکش

14 May, 2022 | 10:46 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف  کے رکن اسمبلی، ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین  گزشتہ کئی دنوں سے تنقید کی زد میں ہیں اسی دوران   عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور کو شادی کی پیشکش  بھی ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق  پاکستان کی معروف اداکارہ سیدہ طوبیٰ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں،طوبیٰ اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دلکش تصاویر اور اپنے نت نئے پروجیکٹس کے حوالے سے تفصیلات بھی شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔

 اداکارہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، پوسٹ پر جہاں صارفین کی جانب سے اُن کی خوبصورتی کی تعریف کی گئی تو وہیں اداکارہ کو شادی کی پیشکش بھی ہوئی ۔ایک صارف نے طوبیٰ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اُن سے پوچھا کہ ’’ شادی کروگی؟‘‘

مزیدخبریں