میٹرک امتحان میں طلبا کو نقل کرنا مہنگا پڑگیا

14 May, 2022 | 05:41 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)لاہور بورڈ کے تحت آج میٹرک کا ریاضی کا پرچہ لیا گیا،مختلف امتحانی سنٹرز میں نگران محمد محسن ، عادل مجید اور محمد علی فرائض میں غفلت برتنے پر امتحانی ڈیوٹی سے فارغ کردیا گیا۔

لاہور بورڈ کے تحت آج ریاضی کا پرچہ لیا گیا۔چیئرمین ڈاکٹرمرزا حبیب نے مختلف امتحانی سنٹرز کا دورہ کیا، نگران محمد محسن ، عادل مجید اور محمد علی کو فرائض میں غفلت برتنے پر امتحانی ڈیوٹی سے فارغ کر دیا۔

تین طلباء کے نقل کرنے پر ناجائز ذرائع کے کیس بنادیئےگئے۔مرزا حبیب کا کہنا ہے کہ تمام امتحانی مراکز کی آن لائن ما نیٹرنگ کی جا رہی ہے، کسی صورت غفلت برداشت نہیں کی جائےگی۔

دوسری جانب تعلیمی بورڈ نے نہم جماعت کے امیدواروں کی رولنمبر سلپ جاری کردیں۔نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز 26 مئی سے ہوگا .امیدوار تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ سے رولنمبر سلپ ڈاون لوڈ کرسکیں گے.رواں سال نہم کے امتحان میں 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد امیدوار شرکت کریں گے.

نہم جماعت کے امتحان کیلئے 760 امتحانی سنٹرز تشکیل دیئے گئے ہیں.تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ ہوگی,غیر متعلقہ شخص امتحانی سنٹرز میں داخل نہیں ہوسکے گے.تعلیمی بورڈز کے تحت عملی امتحان کا آغاز 21 جون سے ہوگا.


 

مزیدخبریں