خوشخبری، حج قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

14 May, 2022 | 04:38 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: حج کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری، وزارت مذہبی امور نے حج قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2022 کی قرعہ اندازی 15 مئی کل بروز اتوار اسلام آباد میں ہوگی۔ حج قرعہ اندازی کے مہمان خصوصی وزیر مواصلات اسد محمود اور وزیر ہاوسنگ مولانا عبدالواسع ہوں گے۔

سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرنے والوں کی قرعہ اندازی کل 3 بجے ہوگی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق اب تک سرکاری سکیم کے تحت حج کے لیے 63 ہزار 666 درخواستیں جمع ہو چکی ہیں۔

مزیدخبریں