صدر دھماکےکے دوران لڑکی کے مبینہ اغوا کا انکشاف

14 May, 2022 | 03:58 PM

ویب ڈیسک:کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے دھماکے کے بعد  بھگدڑ کے نتیجے میں لڑکی کے اغوا کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 12  مئی کو صدر میں ہونے والے دھماکے کے بعد بھگدڑ کے دوران 15 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کی خبر سامنے آئی۔پولیس کا کہنا ہےکہ 15 سالہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ پریڈی تھانے میں لڑکی کے بھائی کی مدعیت  میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

لڑکی کے بھائی کے کہنا تھاکہ میری اہلیہ، بہن اور والدہ پنجاب کالونی سے خریداری کے لیے صدر آئے تھے، اسی دوران  دھماکا ہوا تو بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں والدہ بے ہوش ہوکر گر گئیں جب کہ والدہ کے ہوش آنے پر بہن سویرا لاپتا ہوگئی۔

مزیدخبریں