زاہد چودھری: گرمی کی شدت ، اسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈز گیسٹرو اور ہیٹ سٹروک کے مریضوں سے بھر گئے ۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں گیسٹرو کے ڈیڑھ ہزار سے زائد مریض علاج کے لئے داخل ہوئے ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہورہے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 500 سے زائد بچوں کو گیسٹرو کے ساتھ علاج کیلئے ہسپتالوں میں لایا گیا۔
ڈاکٹرز نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری کھانے پینے میں احتیاط برتیں ۔ تازە تیار کردہ خوراک کا استعمال کیا جائے ۔گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے پانی اور مشروبات زیادہ پئیں. شہری دھوپ میں کم نکلیں . اگر مجبوری کے عالم میں تبز دھو پ میں نکلنا پڑے تو سر اور کندھوں کوڈھانپ کر باہر نکلیں۔ بچوں اور عمر رسیدہ افراد کو گرمی سے بچانے کیلئے خصوصی احتیاط کی جائے . ایک سال سے کم عمر کے بچے بھی ڈائریا میں مبتلا ہورہے ہیں.چلڈرن اسپیشلسٹ لیڈی ڈاکٹر فاطمہ طاہرہ اور ڈاکٹر حید رعلی کا کہنا تھا کہ مائیں بچوں کو خوراک دیتے وقت صفائی کا خصوصی خیال رکھیں .بچوں کو پیٹ کی خرابی پر او آر ایس فوری دیا جائے .شہری گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔گرمی سے بچنے کیلئے پانی زیادہ پئیں.