ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیر اعظم اور اتحادی ملک چھوڑ کرنہیں جاسکتے،عدالت

سابق وزیر اعظم اور اتحادی ملک چھوڑ کرنہیں جاسکتے،عدالت
کیپشن: Mahinda Rajapaksa
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سری لنکا میں ایک عدالت نے سابق وزیر اعظم مہندا راجاپاکسے اور ان کے قریبی اتحادیوں کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سری لنکا شدید اقتصادی بحران کا شکار ہے اور کئی ہفتوں سے ملک گیر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ عدالت کی جانب سے مہندا راجاپاکسے ان کے بیٹے نمل اور پندرہ قانون سازوں کو کہا گیا ہے کہ وہ ملک نہیں چھوڑ سکتے۔

عدالت کی جانب سے پولیس کو بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ حکومت مخالف مظاہرین پر حملوں کی شفاف تحقیقیات کرے۔ ان پر تشدد واقعات میں 225 افراد کو اسپتال جانا پڑا تھا۔ 

اس ہفتے حکومت مخالف مظاہرین اور راجاپاکسے کے حمایتیوں کے مابین تصادم کے بعد سابق وزیراعظم نے اسی ہفتے پیر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔