قیصر کھوکھر: چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے شہر بھر میں شہریوں کو ہیٹ ویو سے بچانے کے لیے 62 ہیٹ ویو سنٹر قائم کردئیے۔
رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے واسا کے ساتھ ملکر شہر کے 30 مقامات پر صاف پانی کے واٹر ٹینک کھڑے کر دئیے ہیں.
یادرہے چیف سیکرٹری نے سکولوں کو گرمی کے حوالے سے الرٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کیا تھا کہ آئندہ پورے ہفتے گرمی کی شدید لہر متوقع ہے۔آ لاہور سمیت پورے پنجاب میں موسم گرم رہےگا، جبکہ دن کےوقت درجہ حرارت معمول سے 7 تا9 ڈگری زیادہ ہونےکا امکان ہے اس لئے تمام ادارے اور شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام سکولوں کو گرمی سے نمٹنے کے لئے ضروری ہدایات اپنانے کا حکم بھی دیا ہے اور زیرتعلیم بچوں کا گرمی میں خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔