قیصر کھوکھر: چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے شہر بھر میں شہریوں کو ہیٹ ویو سے بچانے کے لیے 62 ہیٹ ویو سنٹر قائم کردئیے۔
رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے واسا کے ساتھ ملکر شہر کے 30 مقامات پر صاف پانی کے واٹر ٹینک کھڑے کر دئیے ہیں.
شہر میں گرمی کی لہر
— Deputy Commissioner Lahore (@DCLahore) May 14, 2022
شہر بھر میں شہریوں کو ہیٹ ویو سے بچانے کے لیے 62 ہیٹ ویو سنٹر قائم کرنے احکامات اسٹنٹ کمشنرز کو دے دیئے ہیں. ضلعی انتظامیہ نے واسا کے ساتھ ملکر شہر کے 30 مقامات پر صاف پانی کے واٹر ٹینک کھڑے کر دئیے ہیں. #HeatWave #Lahore
یادرہے چیف سیکرٹری نے سکولوں کو گرمی کے حوالے سے الرٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کیا تھا کہ آئندہ پورے ہفتے گرمی کی شدید لہر متوقع ہے۔آ لاہور سمیت پورے پنجاب میں موسم گرم رہےگا، جبکہ دن کےوقت درجہ حرارت معمول سے 7 تا9 ڈگری زیادہ ہونےکا امکان ہے اس لئے تمام ادارے اور شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام سکولوں کو گرمی سے نمٹنے کے لئے ضروری ہدایات اپنانے کا حکم بھی دیا ہے اور زیرتعلیم بچوں کا گرمی میں خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
Schools have been directed to adopt all necessary precautionary measures to protect children from the heatwave. https://t.co/ib7UnYvaSy pic.twitter.com/pzKt0aaR8N
— Chief Secretary Punjab (@CS_Punjab) May 14, 2022