سیالکوٹ میں جلسے کا معاملہ، مریم نواز مسیحی برادری کے حق میں بول پڑیں

14 May, 2022 | 01:24 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے سیالکوٹ میں جلسے کے مقام کو لے کر تحریک انصاف قیادت پر تنقید کے نشتر چلا دیئے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان  میں مریم نواز نے کہا کہ حکومت کی اولین ذمے داری پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کی رکھوالی ہے، کئی دنوں سے مسیحی برادری اس بات پر سراپا احتجاج ہے کہ چرچ کے گراؤنڈ میں جلسہ ان کی عبادت گاہ کی توہین ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جلسہ کرنا تمہارا حق ہے، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا  نہ تمہارا حق اور نہ تمہیں اس کی اجازت ہوگی، اپنی بے مقصد کی سیاست اور فتنے بازی کہیں اور جا کر کرو، اس کے لیے پورے سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ اور کہیں جگہ نہیں ملی؟

 

مزیدخبریں