یو اے ای صدرشیخ خلیفہ بن زایدالنہیان سپرد خاک

14 May, 2022 | 12:55 PM

ویب ڈیسک :متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کو ابوظہبی کے الباطین قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید اور النہیان خاندان کے افراد نےجمعے کے روز ابوظہبی کے البطین قبرستان میں شیخ خلیفہ کی آخری رسومات ادا کیں۔ ان کی تدفین سے قبل ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان اور ان کے خاندان کے افراد نے ابوظہبی کی پہلی مسجد شیخ سلطان بن زید میں نماز جنازہ ادا کی۔

اس کے علاوہ جمعہ کو سعودی عرب کے ولی عہد شاہ سلمان نے مسجد نبوی میں عشاء کی نماز کے بعد مرحوم شیخ خلیفہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی ہدایت کی۔

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران تھے جبکہ وہ جمعہ کو 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

تاہم وہ متحدہ عرب امارات کے دوسرے صدر اور ابوظہبی کی امارات کے 16ویں حکمران تھے جبکہ وہ شیخ زید کے بڑے بیٹے تھے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر کے انتقال پر 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں