عثمان بزدار کے استعفے سے متعلق چودھری سرور کا اہم بیان

14 May, 2022 | 11:13 AM

ویب ڈیسک:سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور  کا کہنا ہےکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ وزیراعظم کی ہدایات کے بعد منظور کیا تھا۔

لاہورمیں بزنس کونسل کے سیمینار کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چوہدری سرور نے کہا کہ سیاسی گرمی بھی بہت بڑھ گئی ہے، غیر یقینی صورتحال ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ضرور ادا کروں گا، ایک ہفتے کیلئے دبئی جارہا ہوں۔

انہوں  نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ وزیر اعظم کی ہدایات کے بعد منظور کیا تھا ، اس وقت 6 وزرا اور اسپیکر پنجاب اسمبلی بھی گورنر ہاؤس میں موجود تھے، سب کہہ رہے تھے کہ استعفیٰ منظورکیا جائے۔

چوہدری سرور کا کہناتھا کہ پوری تحریک انصاف ایک نکتے پر تھی کہ پنجاب میں اپنا امیدوار لایا جائے۔

مزیدخبریں