ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ائیرپورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ سے متعلق اہم خبر

ائیرپورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ سے متعلق اہم خبر
کیپشن: Airport
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے ائیرپورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ فی الحال شروع نہ کرنے کی ہدایت کر دی ۔

 قومی ادارہ صحت کی جانب سے اومی کرون کا سب ویریئنٹ رپورٹ ہونے کے بعد آج سے سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کے ریپڈٹیسٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ابتداء میں 150 افراد تک کے حامل چھوٹے جہازوں کے مسافروں میں سے 10 سے 15 مسافروں کے RAT ٹیسٹ ہوں گے جبکہ 250 یا اس زائد مسافروں کے حامل بڑے جہازوں کی صورت میں 15 سے 20 مسافروں کے ٹیسٹ ہوں گے۔

تاہم  اب وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل کی جانب سے  قومی ادارہ صحت کے فیصلے پر عمدرآمد نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان میں کورونا کے اومیکرون وائرس کے نئے سب ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔