(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹ والوں کیلئے ایمنسٹی سکیم کی منظوری دے دی۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزارت داخلہ کی کابینہ کوبھیجی گئی سمری پرگزشتہ کابینہ اجلاس میں منظوری دی گئی, ایمنسٹی سکیم کو مفادعامہ میں منظورکیاگیا، اندرون و بیرون ممالک مقیم پاکستانی استفادہ کرسکیں گے, ایمنسٹی سکیم کا اطلاق ان پاکستانیوں پر ہوگا جو ایک سے زائد شناخت رکھتے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے فیصلےکے مطابق ایمنسٹی اسکیم 31 دسمبر 2022 تک نافذ رہے گی، پاسپورٹ ایکٹ کے تحت ایک سے زائد شناخت پرپاسپورٹ رکھنے والوں کو 3 سال سزاہوسکتی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ ایمنسٹی سکیم کے ذریعے ایک سے زائدپاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ایک دفعہ سزا سے معافی کا فیصلہ کیا گیا ۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ اس سے قبل 2006 سے 2016 تک وفاقی حکومت 6 ایمنسٹی سکیمز جاری کرچکی ہے، ان ایمنسٹی اسکیمز سے ایک سے زائد شناخت والے پاکستانی تقریباً 12000 پاسپورٹس منسوخ کیے گئے اور حالیہ ایمنسٹی سکیم سے ایک سے زائد شناخت والے تقریباً 38ہزارپاکستانی پاسپورٹس منسوخ کیے جاسکیں گے۔