پچاس سالہ سیوریج سسٹم کی تبدیلی کے منصوبے میں بڑی پیش رفت

14 May, 2021 | 02:13 PM

Arslan Sheikh

در نایاب: واسا کا گلبرگ سے فیروز پور روڈ ہڈیارہ ڈرین تک پچاس سالہ سیوریج سسٹم کی تبدیلی کے منصوبے میں کوٹ لکھپت منڈی کی اراضی پر نیا ڈسپوزل اسٹیشن بنانے کا فیصلہ، ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا ہسپتال کے لئے مختص کوٹ لکھپت منڈی کی 118 کنال اراضی میں سے دس کنال ڈسپوزل اسٹیشن کیلئے مختص کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق واسا نے گزشتہ ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے اجلاس میں ڈسپوزل اسٹیشن کیلئے اراضی کا مطالبہ کیا تھا۔ گورننگ باڈی نے کوٹ لکھپت منڈی کی اراضی کا لینڈ یوز تبدیل کرنے کی اجازت کیساتھ واسا کے مطالبے کو بھی ترجیح دی ہے۔ گورننگ باڈی نے ایم ڈی واسا کو منڈی کی اراضی پر جگہ کے تعین کی بھی ہدایت کردی ہے۔

واسا دو فیز میں گلبرگ سے ستوکتلہ اور پھر ہڈیارہ تک میگا سیور ڈالے گا۔ چودہ ارب سے زائد کا منصوبہ دو فیز میں مکمل ہوگا، واسا منصوبے کی منظوری ماسٹر پلان کے تحت ایل ڈی اے گورننگ باڈی سے لے چکا ہے۔ واسا عید کے بعد صوبائی وزیر یاسمین راشد کی سربراہی میں لاہور کی کلین کمیٹی کو بھی باقاعدہ بریفنگ بھی دے گا۔   

مزیدخبریں