فیس بک نے صارفین کی بڑی مشکل حل کرنے کی تیاری شروع کر دی

14 May, 2021 | 12:19 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) فیس بک کا شمار ان سائٹس میں ہوتا ہے جو صارف کے لئے مقناطیس کی سی طاقت رکھتی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق فیس بک جلد ہی صارفین کی سہولت اور غلط معلومات کی روک تھام کیلئے نیا فیچر متعارف کروائے گی جس کی آزمائش کا آغاز ہوچکا ہے۔

فیس بک پر خبروں سے لے کر انٹرٹینمنٹ اور مزاح سے بھرپور مواد دستیاب ہوتا ہے جسے لوگ لاکھوں کروڑوں کی تعداد میں شیئر کر تے ہیں تاہم اس سوشل ویب سائٹ سے ایک شکایت صارفین کو ہے کہ یہاں صارفین کوئی بھی خبر بغیر تصدیق کے شیئر کرلیتے ہیں جس کے بعد دیگر افراد کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔اسی ضمن میں فیس بک نئے فیچر پر کام کررہی ہے جس کے تحت کوئی بھی نیوز آرٹیکل شیئر کرنے سے قبل ویب سائٹ آپ سے تصدیق کرے گی جس میں ایک پاپ اپ نوٹی فکیشن اسکرین پر شو ہوگا جو آپ کو متنبہ کرے گا کہ آیا مذکورہ پوسٹ شیئر کی جائے یا نہیں۔

مزیدخبریں