ویب ڈیسک :کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 48 افراد جاں بحق ہو گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 517 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اور آپریشن سینٹر کے اعدداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 30ہزار 700 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2 ہزار 517 افراد کا وائرس سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 8عشاریہ 19فیصد رہی. گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مرض میں مبتلا48 افراد انتقال کر گئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 18186 تک پہنچ چکی ہیں، بلوچستان میں اب تک 23778 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ گلگت بلتستان میں مجموعی طور پر 5414 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ اسلام آباد میں مجموعی طورپر 78969 کورونا کے مثبت کیسز ریکارڈ ہوئے۔ کے پی کے میں 126403 افراد میں کورونا کی تصدیق ۔ پنجاب میں اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 324106 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں مجموعی طور پر 296364 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہورشہر میں کوروناسے 8 افراد جان کی بازی ہارگئےجبکہ شہر میں اموات کی مجموعی تعداد 3806 ہو گئی، 364 مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔لاہور شہر کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں 787 مریض زیر علاج،499 سرکاری 288 نجی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔لاہورشہر میں 209 متاثر افراد وینٹی لیٹرز پرموجودہیں،پنجاب میں کورونا وائرس کے 792 نئے کیسز، تعداد 324,106 ہو گئی،صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے مزید 15 ہلاکتیں، اموات کی کل تعداد 9282 ہوگئی،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7,371 ٹیسٹ کئے گئے۔