مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی

14 May, 2021 | 09:11 AM

Imran Fayyaz

  (فاران یامین)مرغی کے گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری، برائلر مرغی کا گوشت عید کے دوسرے روز غریب کی پہنچ سے دور ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مرغی کا گوشت ٹولنٹن مارکیٹ میں 430 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ صافی مرغی کے گوشت کی 500سے525 روپے فی کلو  تک میں فروخت جاری ہے  جس کے باعث شہری شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔

گزشتہ کئی روز سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے او ر قیمت ہے کہ کم ہونے کو نہیں آ رہی کبھی 10روپے فی کلو اضافہ اور کبھی اس سے بھی زیادہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔بڑھتی قیمتوں کے  باعث شہری شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔صرف شہری ہی نہیں بلکہ اب دکاندار بھی پریشان ہیں کیونکہ اتنا مہنگا گوشت خریدنے گاہک نہیں آتے ۔حکومت سےمطالبہ کیا جا رہا ہے کہ گوشت کی بڑھتی قیمتوں کو کم کرنے کے لئے اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ عید کے موقع پر شہر بھر میں منافع خور مافیا سرگرم  دکھائی دیا. قصابوں نے چھریاں تیز کرتے ہوئے منہ مانگے دام وصول کیے جبکہ ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے میں ناکام دکھائی دی۔

مزیدخبریں