ایف بی آر نے چارج نہ سنبھالنے والے افسران کو ریلیو کردیا

14 May, 2020 | 11:37 PM

Arslan Sheikh

( رضوان نقوی ) ایف بی آر نے تبادلوں کے باوجود نئی آسامیوں کا چارج نہ سنبھالنے والے ان لینڈر یونیو سروس کے گریڈ 21 کے تین افسروں کو ریلیو کردیا، قیصر اقبال کو فی الفور چیف کمشنر ایل ٹی یو کا چارج سنبھالنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 21 کے تین آفیسرز نے تبادلے کے باوجود ابھی تک پرانی آسامیوں کا چارج نہیں چھوڑا تھا- ایف بی آر نے آئی آر ایس کے گریڈ 21 کے افسر قیصر اقبال کو فی الفور چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئریونٹ لاہور کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈاکٹر اشفاق احمد کو ڈی جی انٹرنل آڈٹ اور گریڈ 21 کے ذوالفقار حسین خان کو فی الفور چیف کمشنر آرٹی او راولپنڈی کا چارج لینے کا حکم دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کے کلرک محمد اشرف میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جنہیں جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس زون سیون کے کلرک محمد اشرف کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر جنرل ہسپتال قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل چیف کمشنر آرٹی او ٹو کے سٹاف آفیسر، لارج ٹیکس پیئر یونٹ کے انسپکٹر ان لینڈ ریونیو محمد گلفام کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

 چیف کمشنر کارپوریٹ آر ٹی او کے احکامات پر ٹیکس دفاتر کو ڈس انفیکٹڈ کرنے کیلئے دو روز کیلئے بند کردیا گیا تھا۔

مزیدخبریں