لیگی ارکان شہباز شریف کے احکامات نظر انداز کرنے لگے

14 May, 2020 | 09:18 PM

Arslan Sheikh

( عمر اسلم ) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف کی جانب سے لیگی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو راشن تقسیم کرنے کے احکامات، تاہم بعض ارکان اسمبلی وٹکٹ ہولڈرز نے احکامات کو نظر انداز کردیا۔

صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف نے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈر کو ہدایت کی تھی کہ اپنے اپنے حلقوں میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کریں، تاہم پارٹی صدر کی ہدایت کے باوجود کچھ ارکان اسمبلی نے احکامات کو نظر انداز کردیا۔

ذرائع کے مطابق ایم این اے ملک ریاض، ایم پی اے کرنل ریٹائرڈ طارق ، ملک غلام حبیب اعوان اور سمیع اللہ خان کی جانب سے ابھی تک راشن تقسیم نہیں کیا گیا جبکہ این اے ایک سوتیس کے پارٹی ٹکٹ ہولڈر خواجہ احمد حسان، ٹکٹ ہولڈر پی پی ایک سوا نسٹھ حافظ میاں نعمان نے بھی راشن تقسیم کرنے کے حوالے سے پارٹی کو کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

ایم پی اے اختر حسین نے تین لاکھ روپے، مسلم لیگ (ن) کے این اے ایک سوچھبیس کے ٹکٹ ہولڈر مہراشتیاق احمد نے دس لاکھ روپے، ٹکٹ ہولڈر پی پی ایک سوا کیاون چودھری باقر حسین اور ٹکٹ ہولڈر پی پی ایک سو ساٹھ سید توصیف شاہ نے بھی دو لاکھ روپے حلقہ کے مستحق افراد میں تقسیم کیے جبکہ شہر کے دیگر حلقوں میں لیگی ارکان اسمبلی نے سابق بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا ہے۔

مزیدخبریں